دبئی ایکسپو پاکستانی پویلین ملک کا مثبت چہرہ پیش کرنے کیلیے تیار

پویلین میں 8 نمائش گاہیں، تاریخ، ہنر مندی، جدید پاکستان کو اجاگر کیا جائے گا۔


Business Reporter October 01, 2021
6 ماہ تک جاری رہنے والی نمائش میں انویسٹ ان پاکستان مہم چلائی جائے گی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

دبئی ایکسپو 2020 آج سے شروع ہورہی ہے جب کہ پاکستانی پویلین پوری سج دھج کے ساتھ دنیا کے سامنے پاکستان کا مثبت چہرہ پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔

دبئی ایکسپو میں پاکستانی پویلین آج سے شرکا کے لیے کھول دیا جائے گا۔ وفاقی وزارت تجارت کے مطابق دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان کو دنیا کے سامنے پوشیدہ خزانہ کے طور پر پیش کیا جائے گا۔

وفاقی وزارت تجارت نے پاکستان پویلین کی وڈیو اور دیدہ زیب تصاویر جاری کردی ہیں۔ پاکستان پویلین پاکستان کی ثقافت، تاریخ، جغرافیہ، سیاحت، معاشی امکانات اور ہنر مند کاریگروں کی مہارت کو اجاگر کرے گا، پاکستانی پویلین میں 8 نمائش گاہیں مقرر کی گئی ہیں جن میں خطے کی تاریخ، ہنر مندی، خوبصورت مناظر، مذہبی ہم اہنگی اور جدید پاکستان کو اجاگر کیا جائے گا۔

ایکسپو پاکستان میں پاکستانی ذائقوں سے دنیا کو روشناس کرانے کے لیے ڈھابہ اور دعوت کے نام سے ریستران بھی قائم کیے گئے ہیں۔ پویلین کے ذزریعے چھ ماہ تک جاری رہنے والی نمایش میں انویسٹ ان پاکستان مہم چلائی جائے گی۔ حکومتی ادارے، نجی شعبہ اور ایس ایم ایز پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری امکانات اجاگر کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں