اورکزئی کے خوبصورت سرسبز پہاڑوں میں سائیکل ریس کا انعقاد

17 کلو میٹر ریس میں ملک بھر سے سائیکل سواروں نے شرکت کی


احتشام بشیر October 01, 2021
17 کلو میٹر ریس میں ملک بھر سے سائیکل سواروں نے شرکت کی

خیبر پختونخواہ حکومت نے قبائلی اضلاع کے سیاحتی مقامات کےفروغ کے لیے کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں قبائلی ضلع اورکزئی کے خوبصورت سرسبز پہاڑوں میں سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا ۔ 17 کلو میٹر ریس میں ملک بھر سے سائیکل سواروں نے شرکت کی ۔

قبائلی اضلاع کے سیاحتی مقامات کو اجاگر کرنے کیلے سیاحتی سرگرمیوں کے ساتھ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد شروع کردیا ہے ۔ محکمہ سیاحت نے ضم قبائلی ضلاع اورکزئی میں سائیکل ریس کا انعقاد کیا۔ سائیکل ریس میں چاروں صوبوں کے علاوہ خیبر پختونخواہ سے تین ڈویژن کی ٹیموں کے 34 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔

سائیکل ریس زیڑا سے شروع ہوئی اور 17 کلومیٹر کا سفر طے کرتے ہوئے ہنڈخیل کے مقام پر ختم ہوئی ۔ سرسبز پہاڑوں میں ہونے والی سائیکل ریس کو سندھ، پنجاب اور بلوچستان سے آنے والے کھلاڑیوں نے سراہا ۔کھلاڑیوں کا کہنا تھا ایسے مقامات پر نہ صرف کھیلوں کو فروغ ملے گا ایسے خوبصورت مقامات دیکھنے کو ملیں گے ۔

محکمہ سیاحت کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اشتیاق احمد کا کہنا تھا حکومت قبائلی اضلاع کے سیاحتی مقامات کو اجاگر کرنے کے لیے سیاحتی سرگرمیوں کے علاوہ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کررہی ہے مستقبل میں موٹر کار اور موٹربائیک ریلی کا انعقاد بھی کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں