بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی کے والد چل بسے

اداکار منوج باجپائی اپنے والد کی موت کی وجہ سے صدمے میں ہیں، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک October 03, 2021
اداکار منوج باجپائی اپنے والد کی موت کی وجہ سے صدمے میں ہیں، بھارتی میڈیا فوٹوفائل

BERLIN: بالی ووڈ کے نامور اداکار منوج باجپائی کے والد 83 برس کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار منوج باجپائی کے والد رادھا کانت المعروف آر کے باجپائی دہلی میں 83 برس کی عمر میں چل بسے۔

رپورٹس کے مطابق آر کے باجپائی کافی دنوں سے بیمار تھے۔ منوج باجپائی ان دنوں کیرالہ میں شوٹنگ کررہے تھے تاہم جیسے ہی انہوں نے اپنے والد کی طبعیت بگڑنے کی خبر سنی وہ فوراً شوٹنگ چھوڑ کر اپنے والد کے پاس آگئے۔

منوج باجپائی کی ٹیم کے مطابق اداکار اپنے والد کی موت کی وجہ سے صدمے میں ہیں اور اس وقت ان کی ذہنی حالت ایسی نہیں ہے کہ وہ میڈیا سے بات کرسکیں۔ منوج باجپائی کے والد آر کے باجپائی کی آخری رسومات دہلی میں ادا کی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں