آئندہ موسم سرما میں گیس کے بحران کا خدشہ

ایشیائی مارکیٹ میں ایل این جی56.3 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بلند سطح پر پہنچ گئی


Salman Siddiqui October 07, 2021
ایشیائی مارکیٹ میں ایل این جی56.3 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بلند سطح پر پہنچ گئی ۔ فوٹو : فائل

ایشیائی مارکیٹ میں لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کے نرخ56.3 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ ( ایم ایم بی ٹی یو) کی بلند سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

اس صورتحال کے بعد پاکستان میں گیس کا بحران پیدا ہوتا دکھائی دے رہا ہے، ایل این جی کی ایشیائی مارکیٹ پر پاکستان کا کوئی کنٹرول نہیں ہے تاہم حکومت بلند قیمت سے بچنے کے لیے ایل این جی کی درآمدات میں کمی کرسکتی ہے۔

آزاد ماہر اقتصادیات عمار ایچ خان نے ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردیوں کے باعث دسمبر تا جنوری ایل این جی کی قیمت بلند رہ سکتی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے ستمبر میں اس وقت کی بلند قیمت 20 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پر دو کارگو جہاز ایل این جی درآمد کی تھی۔

پچھلے 3 سال سے پاکستان کو موسم سرما میں گیس کے بحران کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اب گیس کی عالمی قیمتوں میں نمایاں اضافے کے پیش نظر اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ آنے والی سردیوں میں بھی ملک میں گیس کا بحران سر اٹھائے گا۔

عمار ایچ خان کا کہنا ہے کہ کابینہ نے سردیوں کے لیے بجلی کے پیکیج کی منظوری دی ہے جس کے تحت نومبر تا فروری گھریلو اور تجارتی صارفین کو اضافی بجلی استعمال کرنے پر فی یونٹ 5 تا 7روپے رعایت ملے گی، ایل این جی مہنگی ہونے کے بعد حکومت فرنس آئل اور کوئلے سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ کرسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں