میٹرو بس توسیعی منصوبے سے کاروبار تباہ ہورہا ہے آٹو ڈیلرز

روزگار ختم ہونے سے تاجر تشویش کا شکارہیں، کاروبار کیلیے متبادل جگہ فراہم کرنے کا مطالبہ


Commerce Reporter February 03, 2014
ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں تاریخی عمارتوں کو مسمار نہ کیا جائے،چیئرمین اینٹی اسمگلنگ کمیٹی لاہور چیمبر۔ فوٹو آن لائن/فائل

پاکستان آٹو موبائل سپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن(پاسپیڈا) کی سینٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبرو چیئرمین اینٹی اسمگلنگ کمیٹی لاہور چیمبر ناصر حمیدخاں نے کہا ہے کہ حکومتیں تاریخی عمارتیں محفوظ رکھنے کے اقدامات کرتی ہیں اس لیے ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں تاریخی عمارتوں کو مسمار نہ کیا جائے۔

لیڈی ولینگٹن ہسپتال تاریخی عمارت کے ساتھ ساتھ ایک اسپتال بھی ہے جہاں ارد گرد کے علاقے کی ہزاروں خواتین روزانہ علاج معالجے کے سلسلے میں رجوع کرتی ہیں۔ لیڈی ولینگٹن اسپتال کی مسماری سے علاقے کی خواتین علاج کی سہولتوںسے محروم ہوجائیں گی۔

 photo 5_zps0c4825c8.jpg

ناصر حمید نے کہا کہ میٹرو بس توسیع منصوبے سے تاجروں کا روزگار تباہ ہورہا ہے۔ کاروباری جگہ کی مسماری سے ہزاروں ملازمین بے روزگار ہورہے ہیں۔کاروباراور مارکیٹ تباہ ہونے سے تاجر برادری میں زبردست اضطراب اور تشویش پائی جاتی ہے۔ متاثرہ علاقے میں کاروبار تباہ اور دکانداروں کا سامان مٹی بن رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ کاروبار کے لیے متبادل جگہ فراہم کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں