سندھ میں سی این جی اسٹیشنز اور نان ایکسپورٹ ملز کو گیس کی فراہمی بند

سی این جی اسٹیشنز، نان ایکسپورٹ ملز اور نجی بجلی گھروں کو 72 گھنٹے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی، سوئی گیس حکام


Business Reporter October 08, 2021
سی این جی اسٹیشنز، نان ایکسپورٹ ملز اور نجی بجلی گھروں کو 72 گھنٹے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی، سوئی گیس حکام (فوٹو : فائل)

سوئی سدرن گیس کمپنی نے ایل این جی کی دستیابی میں تاخیر کو جواز قرار دیتے ہوئے سندھ میں 72 گھنٹوں کے لیے سی این جی اسٹیشنز اور غیر برآمدی صنعتوں (نان ایکسپورٹ ملز) کو گیس کی فراہمی معطل کردی۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کو آر ایل این جی سپلائی میں شدید کمی کا سامنا ہے۔ سی این جی اور نان ایکسپورٹ صنعتوں سمیت نجی بجلی گھروں کو گیس کی سپلائی 72 گھنٹوں کے لیے معطل رہے گی۔

سوئی گیس حکام کے مطابق سمندر میں تیز لہروں کے باعث ایل این جی کے جہاز کی آمد میں تاخیر ہے، گیس کی کمی پر لوڈ میجنمنٹ پلان کے تحت منصفانہ تقسیم کی جارہی ہے، گھریلو صارفین کو بلاتعطل گیس فراہم کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں