لاہور میں نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کو نشہ آور دوا پلا کر برہنہ ویڈیوز بنانے والا ڈاکٹر گرفتار

ایف آئی اے نے ڈاکٹر کے موبائل سے نرسز اور لیڈی ڈاکٹر کی 50 برہنہ ویڈیوز برآمد کرلیں


طالب فریدی October 12, 2021
ایف آئی اے نے ڈاکٹر کے موبائل سے نرسز اور لیڈی ڈاکٹر کی 50 برہنہ ویڈیوز برآمد کرلیں (فوٹو : ایف آئی اے)

ایف آئی اے سائبر کرائمز سرکل لاہور نے نشہ آور مشروب پلا کر نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی برہنہ ویڈیو بنانے والے جناح ہسپتال کے ڈاکٹر کو گرفتار کرکے ملزم کے موبائل سے متاثرہ خواتین کی پچاس برہنہ ویڈیوز برآمد کرلیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم مختلف بہانوں سے نرسز اور لیڈی ڈاکٹرزکو بلا کر نشہ آور مشروب پلاتا اور انہیں برہنہ کرکے وڈیوز بنالیتا تھا، اس گھناؤنے کام میں اس کے دیگر دوست بھی شامل تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ملزم ڈاکٹر عبداللہ حارث کے دیگر ساتھی ڈاکٹرز کے نام صیغہ راز میں رکھے جارہے ہیں تاکہ وہ کہیں فرار نہ ہوجائیں اور ان کے خلاف کارروائی کی جاسکے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں