ملک میں پہلی بار میلادالنبیؐ کا شاندارجشن منایا جائیگا وزیراعظم

میڈیا، اقلیتوں سمیت پوری قوم کو جشن میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتا ہوں، پیغام


APP October 17, 2021
میڈیا، اقلیتوں سمیت پوری قوم کو جشن میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتا ہوں، پیغام۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار میلادالنبی ؐ کا شاندار جشن منایا جائیگا جس میں پوری قوم بھرپور شرکت کریگی۔

اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالی نے اپنے حبیب حضرت محمدﷺ کو رحمت اللعالمین کا خصوصی خطاب دیا، ربیع الاول وہ مبارک مہینہ ہے جس میں ہمارے نبی حضرت محمدﷺ دنیا میں تشریف لائے، یہ برکتوں کا مہینہ ہے، حضور نبی کریم ﷺ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے لیڈر ہیں، لیڈر کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ وہ لوگوں کو اکٹھا کرتا ہے، میری خواہش ہے کہ عید میلاد النبیﷺ میں سب لوگ بھرپور طریقے سے شرکت کریں۔

عمران خان نے کہا کہ رواں سال ربیع الاول میں ہمیں ایسا جشن منانا چاہیے جو ہماری قومی تاریخ کا سب سے شاندار جشن ہو تاکہ واضح ہوکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی کسی نے میلادالنبیﷺ کاایسا جشن نہیں منایا۔

وزیراعظم نے عوام، میڈیا ، اقلیتوں سمیت پوری قوم کو جشن میلاد النبیﷺ میں بھرپور شرکت کی دعوت دی، انھوں نے کہا کہ دنیا دیکھے گی کہ پاکستان کی تاریخ میں اسے سے قبل اس طرح کا جشن میلادالنبیﷺ پہلے کبھی نہیں منایا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں