عیدمیلادالنبی ﷺ کے موقع پر بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن میں بھی درود و سلام کی محفل

بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کی مسجد میں محفل میلاد ﷺ کا انعقاد کیا گیا


آصف محمود October 20, 2021
جشن عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے ہائی کمیشن کو روشیوں سے سجایا گیا تھا فوٹو: ایکسپریس

لاہور: عید میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن میں بھی درود و سلام کی محفل سجائی گئی جس میں ہائی کمیشن کے افسران اور عملے نے شرکت کی۔

نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کے ترجمان کے مطابق 12 ربیع الاول کے موقع ہر ہائی کمیشن میں واقع مسجد میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جب کہ ہائی کمیشن کی عمارت کو خوبصورت روشیوں سے سجایا گیا تھا، ہائی کمیشن کے افسران اور عملے نے محفل میلاد میں شرکت کی۔ تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ کا مقابلہ ہوا۔ پاکستان کے ناظم الامور نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔ ملک و دنیا کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اس موقع پر پاکستانی ناظم الامور نے کہا کہ یہ دن حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کی یاد میں منایا جاتا ہے- تمام جہانوں کے لیے رحمت، جن کی زندگی اور تعلیمات پوری انسانیت کے لیے روشنی کی کرن ہیں۔ وہ پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سےبھارت اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید میلاد النبی ﷺ کی بہت بہت مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں