تھائی لینڈاپوزیشن مظاہرین کا احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ

ملک میں حزب مخالف کی ڈیموکریٹ پارٹی نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا


Online February 04, 2014
ملک میں حزب مخالف کی ڈیموکریٹ پارٹی نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا۔فوٹو:اے ایف پی

ISLAMABAD: تھائی لینڈ میں احتجاجی مظاہرین وزیراعظم ینگ لک شیناوترا کی حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے مزید مظاہرے جاری رکھیں گے۔

تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرین نے اتوار کو ہوئے انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم ینگ لک شیناوترا کی حکومت کا تختہ الٹنے کیلیے مزید مظاہرے جاری رکھیں گے۔ ملک میں حزب مخالف کی ڈیموکریٹ پارٹی نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا جبکہ ووٹنگ کے عمل میں خلل ڈالتے ہوئے بعض انتخابی حلقوں میں ووٹروں کو پولنگ اسٹیشنز میں داخلے سے روکنے کے واقعات بھی سامنے آئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں