فضا میں سفر کرنے والے مسافر بھی پاک بھارت ٹاکرے سے لطف اندوز

پی آئی اے نے پاک بھارت میچ سے مسافروں کو آگاہ رکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کیے تھے


آفتاب خان/ October 24, 2021
کپتان مسافروں کو سیٹلائٹ کمیونیکیشن کے تحت میچ سے متعلق اطلاع دیتے رہے ۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR: فضاؤں میں بھی سفر کرنے والے مسافر پاک بھارت میچ سے لطف اندوز ہوئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق دبئی میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین میچ دیکھنے کے لئے پاکستان بھر میں مختلف مقامات پر بڑی اسکرینیں نصب کی گئیں، شائقین کرکٹ سنسنی خیز مقابلے کا بے صبری سے انتظار کررہے تھے، ایسے میں قومی ایئرلائن پی آئی اے نے بھی شائقین کرکٹ کی دلچسپی اور شوق کو مد نظر رکھتے ہوئے فضاؤں میں بھی مسافروں کو پاک بھارت میچ سے باخبر رکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کیے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حسن علی کی 'دل دل پاکستان' گانے کی ویڈیو وائرل

پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے تمام پروازوں پر اپنے مسافروں کو میچ سے باخبر رکھنے کیلئے احکامات جاری کیے تھے، جس کے بعد فضاؤں میں بھی سفر کرنے والے مسافر بھی پاک بھارت میچ سے لطف اندوز ہوئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاک بھارت اعصاب شکن معرکے کیلیے طبل جنگ بج گیا

ذرائع کے مطابق اندرون و بیرون ملک جانے والی تمام پروازوں پر کپتان پاک بھارت سنسنی خیز میچ میں مسافروں کو اپ ڈیٹ رکھتے رہے، پی آئی اے کی لانگ روٹ پر جانے والی پروازوں پر کپتان مسافروں کو سیٹلائٹ کمیونیکیشن کے تحت میچ سے متعلق اطلاع دیتے رہے، پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیاروں میں خودکار نظام اور سسٹم کے تحت مسافروں کو میچ کی صورتحال سے آگاہ رکھا گیا، ایئربس 320 طیارے کے کپتان اے ٹی سی اور ریڈار کنٹرولر سے میچ کی تفصیلات لے کر مسافروں کو آگاہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں