پاکستانی فلمیں بھارتی فلموں کازور ختم کردیں گیشمعون عباسی

ایسی فلموں میں کام کرنا چاہتا ہوں جن سے میری کارکردگی بہتر ہوسکے ،ایکسپریس سے گفتگو


Cultural Reporter February 05, 2014
اگر وار جیسی فلمیں پاکستان میں بن سکتی ہیں تو پاکستان کی فلم انڈسٹری کا مستقبل بہت تابناک ہوسکتا ہے۔ فوٹو: فائل

اداکار شمعون عباسی نے کہا کہ مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں نے پاکستان میں بننے والی عالمی معیار کی فلم وار میں کام کیا۔

جس سے مجھے شہرت حاصل ہوئی اور مجھ سمیت بہت سے فنکاروں کو دنیا بھر میں پہچانا گیا۔ اگر وار جیسی فلمیں پاکستان میں بن سکتی ہیں تو پاکستان کی فلم انڈسٹری کا مستقبل بہت تابناک ہوسکتا ہے،یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انھوں نے اب ہمیں پاکستان میں بین الاقوامی معیاری فلمیں بنانے کی طرف توجہ دینی چاہیے۔

 



کیونکہ ہماری فلموں کے لیے ایک بہت بڑی مارکیٹ موجود ہے جس کے لیے ہمیں محنت اور لگن سے کام کرنا ہوگا، انھوں نے کہا آنیوالے دنوں میں بہت سی فلمیں سنیمائوں تک پہنچیں گی امید ہے اب پاکستانی فلمیں بھارتی فلموں کازور ختم کردیں گی۔انھوں نے کہا کہ ایسی فلموں میں کام کرنا چاہتا ہوں جن سے کارکردگی میں اضافہ ہوسکے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں