’میرا پاکستان میرا گھر‘ فنانسنگ درخواستیں 200 ارب روپے سے متجاوز

بینکوں نے 78 ارب روپے کی فنانسنگ کی منظوری دی، 18 ارب روپے تقسیم کیے جاچکے۔


Business Reporter October 28, 2021
بینکوں نے 78 ارب روپے کی فنانسنگ کی منظوری دی، 18 ارب روپے تقسیم کیے جاچکے۔ فوٹو : فائل

میرا پاکستان میرا گھر کے تحت فنانسنگ کی درخواستیں 200 ارب روپے سے تجاوز کرگئیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا بینکوں پر قرضہ منظوری کی رفتار بڑھانے کی ضرورت پر زور۔ گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے'میرا پاکستان میرا گھر' اسکیم کے تحت پہلی بار گھر کے مالک بننے والوں کے لیے کم لاگت مکانات کے قرضوں کو تقویت دینے میں بینکاری صنعت کی پیش رفت کو سراہا ہے۔

18 اکتوبر2021ء تک کے اعدادوشمار کے مطابق بینکوں کو 200 ارب روپ سے زائد کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ بینکوں نے 78 ارب روپے کی فنانسنگ کی منظوری دی ہے جس میں سے 18 ارب روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔ اس کے ساتھ گورنر نے منظوریوں کی رفتار تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ وہ فنانسنگ کی درخواستوں کے مطابق ہو اور اس امر کو یقینی بنایا جاسکے کہ پروسیسنگ کے وقت کی وجہ سے لوگوں کی حوصلہ شکنی نہ ہو۔

اب تک کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے فریقوں سے کہا کہ 'میرا پاکستان میرا گھر 'کے نام سے مشہور مکانات کے قرضوں سے متعلق حکومت کی مارک اپ زراعانت اسکیم تک عوام کے بڑے حصے کی رسائی بڑھائیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں