85 سالہ شخص نے پی ایچ ڈی کر کے تاریخ رقم کر دی

یونیورسٹی آف بلوچستان کے اٹھارویں کانووکیشن میں پی ایچ ڈی اسکالر ہیبت اللہ حلیمی اپنی ڈگری حاصل کی۔


INP October 28, 2021
یونیورسٹی آف بلوچستان کے اٹھارویں کانووکیشن میں پی ایچ ڈی اسکالر ہیبت اللہ حلیمی اپنی ڈگری حاصل کی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: یونیورسٹی آف بلوچستان سے ہیبت اللہ حلیمی نے 85سال کی عمر میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرکے تاریخ رقم کر دی۔

یونیورسٹی آف بلوچستان کے اٹھارویں کانووکیشن میں پی ایچ ڈی اسکالر ہیبت اللہ حلیمی اپنی ڈگری حاصل کی۔ گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا معمر پی ایچ ڈی اسکالر سے گلے ملے اور ان کو ڈگری عطا کی۔

پی ایچ ڈی اسکالر ہیبت اللہ حلیمی کا تعلق پولیس ڈپارٹمنٹ سے تھا اور وہ ڈی ایس پی کے عہدے پر فائز رہے۔

گورنر بلوچستان نے کہا کہ اس عمر میں پی ایچ ڈی کرنے کا ارادہ اور اس کی تکمیل علم میں دلچسپی رکھنے والے تمام افراد کیلئے حوصلہ افزا اور قابل فخر ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں