بھارت میں مسلمانوں کیخلاف پھرپرتشددواقعات کاسلسلہ شروع

3مساجد شہید، 15میں توڑپھوڑ، 21  مختلف واقعات میں مسلمانوں کونشانہ بنایاگیا۔


آصف محمود October 28, 2021
3مساجد شہید، 15میں توڑپھوڑ، 21  مختلف واقعات میں مسلمانوں کونشانہ بنایاگیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بھارت میں مسلمانوں کیخلاف ایک بارپھرپرتشددواقعات کاسلسلہ شروع ہوگیاہے۔

بھارتی ریاست تریپورہ میں مسلمانوں کیخلاف پرتشددواقعات میں مساجدشہیدکردی گئی ہیں، ریاست میں21مختلف واقعات میں مسلمانوں کونشانہ بنایاگیاجبکہ15مساجدمیں توڑ پھوڑ کی گئی ہے،3 مساجدکومکمل طورپرشہیدکردیاگیا، ان تمام واقعات میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، ٹی20ورلڈکپ میچ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد مسلمانوں کیخلاف پرتشددواقعات میں اضافہ ہواہے۔

سینئربھارتی صحافی سریندر کھوچرنے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ عبادت گاہ کسی بھی مذہب کی ہو اس کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، بدقسمتی سے ایسے شدت پسند عناصرموجود ہیں جواپنے نظریات کی بنیاد پر دوسروں کی عبادت گاہوں پرحملے کرتے اورانھیں نقصان پہنچاتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جس طرح پاکستان میں ہندومندرپرحملوں کے واقعات کاپاکستان کی سپریم کورٹ نے نوٹس لیا،بھارتی سپریم کورٹ کوبھی ایسے واقعات کانوٹس لیناچاہیے اورشدت پسندوں کیخلاف سختی سے نپٹنا چاہیے۔

سکھ رہنماگوپال سنگھ چاولہ کاکہناہے بھارتی میں انتہا پسند ہندوؤں نے سکھوں کے ساتھ مسلمانوں کابھی جینابھی دوبھرکردیاہے، بھارت میں سکھوں اورمسلمانوں کو متحد ہوکرمظالم کیخلاف آوازاٹھاناہوگی، انھوں نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں جوپاکستان میں پیداہوئے اوریہاں رہتے ہیں جہاں ہمیں ہرقسم کی مذہبی آزادی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں