ٹی ایل پی مارچ کے باعث 10 ٹرینیں منسوخ ریلوے کو 49 لاکھ کا نقصان

دھرنے کے احتجاجی مظاہرین کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کی وجہ سے آج 29 اکتوبرکو مزید ٹرینیں منسوخ ہونے کا امکان ہے۔


Bilal Ghori October 29, 2021
دھرنے کے احتجاجی مظاہرین کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کی وجہ سے آج 29 اکتوبرکو مزید ٹرینیں منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ فوٹو : فائل

مذہبی و سیاسی جماعتوں کا اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ اور دھرنے کی وجہ سے10ٹرینیں منسوخ کردی گئیں۔

چند روز کے دوران ریلوے کو ٹرین منسوخ کرنے پر مالی طور پر 49 لاکھ روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑرہا ہے، ٹرینیں منسوخ ہونے سے مسافروں کو ری فنڈ بھی کرنا پڑا اور مسافروں کو بھی مشکلات سامان رہا، دھرنے کے احتجاجی مظاہرین کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کی وجہ سے آج 29 اکتوبرکو مزید ٹرینیں منسوخ ہونے کا امکان ہے۔

ریلوے انتظامیہ نے لاہور،راولپنڈی اور پشاور کے درمیان چلنے والی مختلف ٹرینوں کو دیگر روٹس سے اور کسی بھی ناگہانی واقع سے بچنے کیلیے چلایا گیا جس کی وجہ سے ریلوے کو ڈیزل کی مد میں زیادہ اخراجات کرنا پڑے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں