پنجاب ڈنگی کے سدباب کیلیے سرگرمیاں تیز کرنے کاحکم

مزید 594 ڈنگی مریض،511508 مقامات کی چیکنگ ،1610 جگہوں سے لاروا تلف


مزید 594 ڈنگی مریض،511508 مقامات کی چیکنگ ،1610 جگہوں سے لاروا تلف۔ فوٹو:فائل

پنجاب بھرمیں 24گھنٹوں کے دوران ڈنگی کے 594 مریض رپورٹ ہوئے جب کہ سیکریٹری ہیلتھ پنجاب عمران سکندر بلوچ نے پنجاب بھر میں انسداد ڈنگی سرگرمیاں تیز کرنے کی احکامات جاری کردیے ہیں۔

محکمہ صحت نے لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کیلیے کارروائیاں تیز کردیں، رواں سال لاہور سے ڈنگی کے 9056 کیسز سامنے آئے جبکہ پنجاب بھر میں ڈنگی بخار سے 43 افراد جاں بحق ہوچکے، ایک دن میں پنجاب میں ڈنگی بخارسے 3 افراد کی ہلاکت ہوئیں،پنجاب کے اسپتالوں میں ڈنگی کے 2306 مریض اور لاہور میں 1489 مریض داخل ہیں، سرکاری اسپتالوں میں 5159 بستر مختص ہیں۔

محکمہ صحت ٹیموں نے پنجاب بھر میں 412209 ان ڈور اور 99299 آٹ ڈور مقامات کوچیکنگ کے دوران 1610 مقامات سے لاروا تلف کیا،عوام کورونا کے ساتھ ساتھ ڈنگی سے بچائو کی احتیاطی تدابیر بھی اپنائیں۔

ادھر ڈنگی نے اسلام آباد میں ایک اورشہری کی جان لے لی، اموات 12 ہوگئیں، ایک دن میں ڈنگی سے مزید110 شہری متاثر ہونے سے تعداد 3495 ہوگئی جبکہ راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں رواں سال میں دوسرا ڈنگی مریض دلاور چل بسا،شہرکے تین اسپتالوں میں زیر علاج مریض 213 ،ایک دن میں مزید 72افراد ڈنگی کا شکار، 6کی حالت تشویشناک ہے کل مریض 2040 ہوچکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں