بدترین اسموگ لاہور دنیا کا سب سے آلودہ شہر بن گیا

شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس 397 تک ریکارڈ


آصف محمود November 02, 2021
اسموگ سے آنکھوں میں چبھن، مریضوں، بچوں، بوڑھوں کیلیے نقصان دہ ۔ فوٹو : آن لائن

سردیوں کا آغاز ہوتے ہی لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ شدت اختیار کر گئی ہے جب کہ لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا۔

غیرملکی ادارے کی طرف سے جاری ڈیٹاکے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی کی اوسط شرح 306 تک پہنچ گئی جس کے ساتھ یہ دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا ہے۔ دہلی دوسرے، ممبئی تیسرے نمبر پر ہے۔ گزشتہ روز لاہور کے مختلف علاقوں میں ائیرکوالٹی انڈیکس 397 تک ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق گلبرگ میں ائیرکوالٹی انڈکس 289، فیکٹری ایریا کوٹ لکھپت میں 498، ٹاؤن شپ 454، پنجاب یونیورسٹی 448 اور انارکلی کے علاقے میں445 اے کیو آئی رہا۔

محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے ڈائریکٹرنسیم الرحمن نے بتایا کہ آلودہ فضا دمہ کے مریضوں کیلیے سانس لینے میں تکلیف کا سبب بن سکتی ہے۔ یہ دل کے مریضوں، بچوں اور بوڑھوں کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔ دھندمیں زہریلے مرکبات شامل ہونے کوسموگ کہتے ہیں جس سے آنکھوں میں چبھن یاجلن ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں