چمن سرحد تجارت کارگو اور پیدل نقل و حمل کے لیے کھول دی گئی

تمام رکاوٹیں ہٹا دی گئیں، مسلسل ایک ماہ کی بندش سے کاروباری افراد پریشان تھے۔


Ehtisham Mufti November 03, 2021
مسائل اور اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے، زبیر موتی والا ۔ فوٹو : فائل

پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس، چمن چیمبر آف کامرس اور سول ملٹری کے نمائندوں کی مشترکہ جدوجہد کے نتیجے میں ایک ماہ کے وقفے کے بعد منگل کو چمن کی سرحد تجارت ،کارگو اور پیدل نقل وحمل کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

جوائنٹ چیمبر کے شریک چیئرمین خان جان الکوزئی نے بتایاکہ طالبان بارڈر سیکیورٹی کی جانب سے بھی گزشتہ روز پاک افغان چمن باب دوستی کے دروازے کھولنے کے لیے زیروپوائنٹ پر تمام رکاوٹیں ہٹادی دی تھیں۔

پاک افغان جوائنٹ چیمبر کے چیئرمین زبیر موتی والا نے بتایا کہ چمن بارڈر کی مستقل ایک ماہ کی بندش سے سرحدی کاروباروں اور کسانوں کو کثیر مالی نقصان اور ذہنی پریشانی سے دوچار ہونا پڑا ہے۔

زبیر موتی والا نے حال ہی میں افغان وزیر اعظم کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں سرحد پار کاروباری اداروں کے تحفظات کو پہنچانے اور جلد ازجلد سرحد کھولنے کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے شریک چئیرمین خان جان الکوزئی کی کوششوں اور فعال کردار پر ان سے تشکر کا اظہار کیا۔

انھوں نے کہا کہ مسائل اور اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے اور سرحدوں کی بندش سے ہر قیمت پر گریز کیا جانا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں