ہراسانی کے الزامات درست ہیں یقین ہے بیٹی جھوٹ نہیں بولتی میشاشفیع کی والدہ کا بیان

عدالت نے علی طفر کے وکلا کو ائندہ سماعت پر ادکارہ صبا حمید کے بیان پر جرح مکمل کرنےکی ہدایت کردی


محمد ہارون/ November 03, 2021
ڈراموں میں مختلف کردار کرتی ہوں لیکن اس کا حقیقت سے تعلق نہیں ہوتا، اداکارہ صبا حمید کا بیان۔ فوٹو:فائل

گلوکارہ میشا شفیع کی والدہ صبا حمید نےمیشا شفیع کو ہراساں کرنے کے الزامات کو درست قرار دے دیا اور کہا کہ یقین ہے کہ انکی بیٹی جھوٹ نہیں بولتی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشن سیشن جج اخلاق احمد نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کی، گلوکارہ کی والدہ ادکارہ صبا حمید اپنے بیان پر جرح کےلیے عدالت پیش ہوئیں، جرح کے دوران علی ظفر کے وکلا کے سوال پر صبا حمید نے بتایا کہ جب میشا شفیع کو ہراساں کیا گیا تو وہ موقع پر موجود نہیں تھیں لیکن انہیں یقین ہے کہ میری بیٹی میشا جھوٹ نہیں بولتی۔

جرح کے دوران علی ظفر کے وکیل نے صبا حمید کے بیٹے فارث شفیع کا ریپ سانگ کمرہ عدالت میں چلا دیا اور کہا کہ آپ کے بیٹے نے گانے میں خواتین کے متعلق نازیبا الفاظ بولے، پوری دنیا میں ریپ کے گانوں میں یہ طریقہ استعمال ہوتا ہے۔ جس پر ادکارہ نے اعتراض کیا اور کہا کہ انہیں بیٹے کے کام پر فخر ہے کسی کے کام سے اس کے کردار کو نہیں پہنچانا جاسکتا۔ صبا حمید نے کہا کہ وہ ڈراموں میں مختلف کردار کرتی ہیں لیکن اس کا حقیقت سے تعلق نہیں ہوتا۔
عدالت نے ہتک عزت کے دعوے میں آئندہ سماعت پر علی ظفر کے وکلا کو صبا حمید کے بیان پر جرح مکمل کرنے کی ہدایت کردی، جب کہ کیس کی کارروائی 5 نومبر تک ملتوی کردی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں