نیپرا اور نجی تنظیم کے درمیان خواتین فنڈ انرجیپرائیویٹلمیٹڈ کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاکستان میں خواتین کے لیے وظائف اور روزگار کے مواقع فراہم کر رہے ہیں، نیپرا


Zaigham Naqvi November 04, 2021
نیپراتوانائی کے سیکٹر میں خواتین ملازمین کی تعداد میں بتدریج اضافے کو یقینی بنانے کی طرف گامزن ہے فوٹو: فائل

نیپرا اور نجی فلاحی تنظیم (داؤد گلوبل فاؤنڈیشن) کے درمیان " خواتین فنڈانرجی (پرائیویٹ) لمیٹڈ " کی مفاہمتی یادداشت پردستخط کردیئے گئے۔

نیپرا ترجمان کے مطابق نیپرا اپنی مہم " بجلی خوشحالی کے ساتھ" کے تحت اپنی تمام لائسنس دہندگان کے ساتھ مل کر جامع ترقی کی طرف گامزن ہے۔ نیپرا اپنی اس مہم کو اقوام متحدہ کی 2030 کے 'سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز' کے ساتھ ہم آہنگ کررہا ہے تاکہ توانائی کے شعبے میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنانے کی عالمی کوششوں کی طرح پاور سیکٹر کی بتدریج رہنمائی کی جا سکے۔

نیپرا اپنی مہم کے تحت اپنے لائسنس دہندگان کے ساتھ مل کر پاور سیکٹر میں خواتین ملازمین کی تعداد میں بتدریج اضافے کو یقینی بنانے اور ان کی حوصلہ افزائی کی طرف گامزن ہے تاکہ وہ ملازمت کو برقرار رکھ سکیں ۔ اس سلسلے میں نیپرا اپنے لائسنس دہندگان کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ صنف پر مبنی دوستانہ پالیسیوں میں انقلابی تبدیلی لائیں اور پاور سیکٹر میں خواتین سے متعلق مسائل پر کام کرنے والی قومی و بین الاقوامی تنظیموں کو بھی شامل کریں۔

نیپرا نے اس سلسلے میں داؤد گلوبل فاؤنڈیشن کے"لیڈیز فنڈ انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ" کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط بھی کیے ہیں، جو نوجوان خواتین کو نیپرا کے "بجلی خوشحالی کے ساتھ" کے بینر تلے انجینئرنگ کے قابل تجدید بیچلر پروگرامز میں اسکالر شپ فراہم کرے گا اور فیلڈ ملازمتوں کے لیے خواتین کی مدد بھی کرے گا۔ نیپرا " خواتین فنڈ انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ "کی مکمل حمایت کرتا ہے کیوں کہ وہ پاکستان میں خواتین کے لیے وظائف اور روزگار کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں