ہفتے بھر میں روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ

آئی ایم ایف سے 1 ارب ڈالر اور عالمی بینک و اے ڈی بی سے 1 ارب 40 کروڑ ڈالر کے ممکنہ اجراء نے روپے کو مضبوط کیا


Ehtisham Mufti November 06, 2021
آئی ایم ایف سے 1 ارب ڈالر اور عالمی بینک و اے ڈی بی سے 1 ارب 40 کروڑ ڈالر کے ممکنہ اجراء نے روپے کو مضبوط کیا۔(فوٹو: فائل)

FAISALABAD: ملک کے اقتصادی و مالیاتی محاذوں پر مثبت خبروں کی گردش سے گزشتہ ہفتے بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔

آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے سے 1 ارب ڈالر کی قسط کے ساتھ عالمی بینک و ایشیائی ترقیاتی بینک سے 1.4 ارب ڈالرکی ممکنہ اجراء نے روپیہ کو مضبوط کیا جبکہ آنے والے دنوں میں ڈالر کی قدر 165 روپے تک گھٹنے کی پیش گوئیاں بھی اس کی طلب میں کمی کا باعث بنیں۔

ہفتہ وار کاروبار میں ڈالر، پاؤنڈ اور یورو کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔ ہفتہ وار کاروبار کے وسط میں ڈالر کی قدر اگرچہ 170روپے سے بھی نیچے آگئی تھی لیکن اختتام پر طلب بڑھنے سے گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ 171روپے سے بھی نیچے آگئے۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 1.64روپے گھٹ کر 170.01 روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 80پیسے گھٹ کر 172روپے ہوگئی۔

اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 7.21روپے گھٹ کر 229.50 روپے ہوگئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 5.50روپے گھٹ کر 229.50 روپے ہوگئی۔

انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 3.81روپے گھٹ کر 196.51روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 2.50روپے گھٹ کر 198.50روپے ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں