پاکستان نے بلند ترین نرخوں پر ایل این جی کا سودا کرلیا

قطر پٹرولیم کی 30.6 ڈالر فی یونٹ کی مہنگی ترین پیشکش قبول کرلی گئی۔


Zafar Bhutta November 07, 2021
ایل این جی گیس کی خریداری کامقصدسردیوں میں گیس کے ممکنہ بحران سے بچنا ہے۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: وفاقی حکومت نے ملکی تاریخ کے بلند ترین نرخوں پر ایل این جی خرید لی۔

حکومت نے قطر پٹرولیم سے 30.6فی یونٹ کے بلند ترین نرخ پر ایل این جی کارگوخرید لیا۔ مہنگی ترین ایل این گیس کی خریداری کا مقصد سردیوں میں گیس کے ممکنہ بحران کے اثرات زائل کرنا ہے۔ یہ مہنگی ترین پیشکش پاکستان ایل این جی لمیٹد کی جانب سے 2 ایل این جی کارگوز کی خریداری کے لیے جاری کیے گئے ٹینڈر کے جواب میں دی گئی۔

قبل ازیں پی ایل ایل نے Gunvor اور Eni سے ہر ماہ ایل این جی کارگو کی سپلائی کے مختصر اور طویل مدتی معاہدے کررکھے تھے مگر دونوں فرموں نے عالمی مارکیٹ میں بلند نرخوں کی وجہ سے مائع گیس کی فراہمی سے انکار کردیا تھا۔

تازہ ترین ٹینڈر میں پی ایل ایل کو Vitol اور قطر پٹرولیم کی جانب سے پیشکشیں موصول ہوئیں۔ Vitol نے نومبر میں ایک کارگو سپلائی کرنے کے لیے 29.8 ڈالر فی mmbtu پیشکش کی جبکہ قطر پٹرولیم نے 30.6 ڈالر کی آفر دی۔ حکومت نے قطر پٹرولیم کی آفرقبول کرلی۔

ذرائع کے مطابق Vitol نے نومبر میں سپلائی دینے کی آفر کی تھی تاہم پاکستان کو دسمبر میں ایل این جی کی ضرورت ہوگی اس لیے Vitol کی پیشکش رد کردی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں