7 فروری کو مشرف کی عدالت میں پیشی پر شدید خطرات ہیں افسر

سیکیورٹی پلان کا حتمی شکل دیدی گئی، 1600 رینجرز و پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے


Iftikhar Chohadary February 06, 2014
سیکیورٹی پلان کا حتمی شکل دیدی گئی، 1600 رینجرز و پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: سابق صدرپرویز مشرف کی7 فروری کوعدالت میں پیشی کے سیکیورٹی پلان کوحتمی شکل دیدی گئی ہے جس کے تحت وفاقی پولیس حکام نے فیصلہ کیاہے کہ اسلام آبادضلع کی حدودمیں وفاقی پولیس جبکہ راولپنڈی کی حدود میں متعلقہ پولیس ان کی فول پروف سیکیورٹی کی ذمے دارہوگی۔

وفاقی پولیس کے مجوزہ سیکیورٹی پلان کے تحت رینجرز کے250 جوانوں سمیت1600 پولیس اہلکارتعینات کیے جائیںگے۔

 photo 9_zpsfb01d0c7.jpg

پرویزمشرف کو اگرہیلی کاپٹر پراسلام آبادلایا گیاتووفاقی پولیس گارڈن ایونیوشکرپڑیاں سے عدالت تک ان کی سیکیورٹی کیلیے باقاعدہ روٹ لگایاجائے گااورپٹرولنگ پولیس کے الگ سے اسکواڈمسلسل پٹرولنگ کریںگے اوراگرپرویز مشرف کوفیض آباد یا ایئرپورٹ والے روٹ سے اسلام آباد بائی روڈلایاگیا تو وفاقی پولیس اسلام آباد ضلع کی حدودمیں انھیں عدالتی حکم کے مطابق فول پروف سیکیورٹی فراہم کرے گی جس کیلیے رینجرز، آپریشنل پولیس، پولیس کمانڈوز، ٹریفک پولیس، اسپیشل برانچ کے اہلکار، سیکیورٹی ڈویژن اور ریزروپولیس کی نفری تعینات ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں