کرتارپور راہداری تعمیرکے 2 سال مکمل پونے 2 سال سے بند

بھارت کا گورونانک دیوجی کے جنم دن کی تقریبات کے لیے کھولنے سے بھی انکار


آصف محمود November 09, 2021
بھارت کا گورونانک دیوجی کے جنم دن کی تقریبات کے لیے کھولنے سے بھی انکار ۔ فوٹو : فائل

کرتارپور کوریڈور کی تعمیرہوئے دوسال مکمل ہوگئے ہیں تاہم بھارتی حکومت کی طرف سے راہداری پونے 2سال سے بندہے جب کہ کوروناوبا کی وجہ سے گزشتہ سال 16 مارچ کو بند کر دیا گیا تھا۔

پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار امیر سنگھ کاکہنا ہے ہماری خواہش تھی اس سال باباگورونانک دیوجی کے جنم دن پرجس کی تقریبات 17 سے 19 نومبر تک گوردوارہ جنم استھانن ننکانہ صاحب میں منعقدہورہی ہیں۔ بھارت سکھ یاتریوں کوراہداری کے راستے آنے کی اجازت دے گالیکن بھارتی حکومت کے رویے سے مایوسی ہوئی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ واہگہ کے راستے دوہزارسے زائدبھارتی یاتری آئیں گے ۔ کرتار پور راہداری کاافتتاح 9نومبر2019 کووزیراعظم عمران خان نے کیا تھا ۔یہ منصوبہ 9 ماہ میں مکمل کیاگیا اوراس پرتقریباً 17بلین روپے لاگت آئی تھی۔

واضح رہے کہ وبامیں کمی کے بعد پاکستان نے اپنی طرف سے راہداری کھولنے کااعلان کردیاتاہم بھارت کی طرف سے کوریڈورابھی تک بندہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔