ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہوگئی

24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.94 فیصد رہی


/آصف محمود November 09, 2021
گزشتہ روز کورونا کے مزید 11 مریض جاں بحق ہوگئے فوٹو: فائل

ملک میں ایک روز کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی ایک فیصد سے بھی کم ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 42 ہزار 373 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 400 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.94 فیصد رہی۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے آغاز کے بعد سے مثبت کیسز کم ترین شرح پر آگئی۔

ملک میں اب تک کورونا کی مجموعی کیسز 12 لاکھ 77 ہزار 560 تک جا پہنچے ہیں جن میں سے 12 لاکھ 26 ہزار 157 صحت یاب ہوگئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار 845 ہے۔

گزشتہ روز کورونا کے مزید 11 مریض جاں بحق ہوگئے، اس طرح ملک میں اس وبا سے لقمہ اجل بننے والے افراد کی تعداد 28 ہزار 558 ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں