مذاکرات کے عمل میں تیزی لائی جائے حکومتی کمیٹی کو وزیر اعظم کی ہدایت

وزیر اعظم نے کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ مذاکراتی عمل میں ہر ممکن کوشش کی جائے کہ کوئی ابہام یا رکاوٹ پیدا نہ ہو ۔


عامر خان February 06, 2014
وزیر اعظم نے کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ مذاکراتی عمل میں ہر ممکن کوشش کی جائے کہ کوئی ابہام یا رکاوٹ پیدا نہ ہو ۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے حکومتی کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ مذاکرات کے عمل میں تیزی لائی جائے اور طالبان کمیٹی سے مذاکرات روزانہ کی بنیاد پر کیے جائیں تاکہ اس معاملے کے نتائج جلد حاصل ہوسکیں۔

دوسری جانب طالبان کمیٹی نے حکومتی کمیٹی کو آئندہ مذاکرات میں تیزی سے پیش رفت کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے اور آئندہ ہونے والی ملاقات میں دونوں کمیٹیاں ابتدائی مسودے کے نکات کو تحریری شکل دے دیں گی،وفاقی حکومت کے اعلیٰ ترین ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف حکومتی کمیٹی سے مسلسل رابطے میں ہیں اور انھوں نے بدھ کو بھی حکومتی کمیٹی کے ارکان سے ٹیلی فون پر اس حوالے سے تفصیلی مشاورت کی ہے ،کمیٹی کے کنوینر عرفان صدیقی ،میجر (ر) محمد عامر اور دیگر نے وزیر اعظم کو اب تک ہونے والے رابطوں سے تفصیلی طور پر آگاہ کردیا ہے ،وزیر اعظم نے کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ مذاکراتی عمل میں ہر ممکن کوشش کی جائے کہ کوئی ابہام یا رکاوٹ پیدا نہ ہو ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں