شادی کو غیر ضروری قرار دینے کے بیان پر ملالہ کی وضاحت

عصر سے ملاقات کے بعد سمجھ آیا کہ تعلیم اور شعور ہونے سے شادی سمیت کسی بھی رشتے کو خوبصورت بنایا جا سکتا ہے، ملالہ


ویب ڈیسک November 12, 2021
شادی نہ کرنے کی بات کم شعوری (ناسمجھی)میں کی، ملالہ یوسف زئی فوٹوٹوئٹر

ISLAMABAD: نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے شادی کو غیر ضروری قراردینے سے متعلق اپنے پرانے بیان کی وضاحت کی ہے۔

ملالہ یوسف زئی نے امریکی میگزین ووگ میں شائع ہونے والے آرٹیکل میں شادی کو غیر ضروری قرار دینے اور شادی کے بغیر صرف پارٹنر بن کر رہنے کے اپنے پرانے بیان کی وضاحت کی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے آرٹیکل میں اپنے شوہر عصر ملک کے حوالے سے بھی تفصیلات بتائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملالہ یوسف زئی کے شوہر کون ہیں؟

ملالہ نے لکھا شادی نہ کرنے کی بات کم شعوری (ناسمجھی) میں کی۔ ان کے علاقے میں ان لڑکیوں کی شادیاں جلدی کی جاتی تھیں جن کے والدین تعلیم کے اخراجات نہیں اٹھا سکتے تھے مگر عصر سے ملاقات کے بعد سمجھ آیا کہ تعلیم، شعور اور بااختیار ہونے سے شادی سمیت کسی بھی رشتے کو خوبصورت بنایا جا سکتا ہے۔

ملالہ نے عصر ملک سے ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ عصر سے پہلی ملاقات 2018میں ہوئی اور جلد ہی ہم دونوں اچھے دوست بن گئے۔ عصر کے روپ میں بہترین جیون ساتھی ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملالہ کے نکاح کے جوڑے کی قیمت کتنی تھی؟

 

واضح رہے کہ جون 2021 میں ووگ میگزن کو دئیے گئے انٹرویو میں ملالہ نے شادی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا مجھے یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ لوگ شادی کیوں کرتے ہیں۔ اگر آپ کو اپنی زندگی کا ساتھی چاہئے تو آپ شادی کے کاغذات پر دستخط کیوں کرتے ہیں یہ ایک پارٹنر شپ کیوں نہیں ہوسکتی۔

ملالہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ہنگامہ برپا ہواتھا اور شادی کے بارے میں ملالہ کے خیالات جان کر لوگوں نے ان پر شدید تنقید کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں