امریکا میں 89 سال کےڈاکٹرنےپی ایچ ڈی کرلیا

ڈاکٹرمین فریڈ اسٹینرنوجوانی میں آئن اسٹائن سے متاثرتھے


ویب ڈیسک November 12, 2021
ڈاکٹرمین فریڈریسرچ میں اپنے پروفیسرزکی مدد کریں گے۔فوٹو:انٹرنیٹ

SUKKUR: خواب تو سب دیکھتے ہیں لیکن خوابوں کی تعبیرکسی کسی کوملتی ہے۔

امریکی ریاست رہوڈآئی لینڈکے ڈاکٹرمین فریڈاسٹینرکا خواب بھی 89 سال کی عمرمیں سچ ہوگیا۔ڈاکٹرمین فریڈفزکس میں پی ایچ ڈی کرنا چاہتے تھے لیکن جنگ عظیم دوئم کے بعد گھروالوں کے کہنے پرمیڈیکل میں داخلہ لیا اورڈاکٹربن گئے۔

پروویڈنس کاؤنٹی کی براؤن یونیورسٹی سے فزکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے ڈاکٹرمین فریڈ کا کہنا تھاکہ بلآخرانہوں نے وہ پا لیا جس کی انہیں ساری زندگی تمنا تھی۔

ڈاکٹرمین فریڈ نوجوانی میں البرٹ آئن اسٹائن اورمیکس پلینک سے متاثرتھے اورفزکس میں مہارت حاصل کرنا چاہتےتھے۔بڑھتی عمر اورصحت کے مسائل کے سامنے ہارنہ ماننے والے ڈاکٹرمین فریڈ اسٹینرنے سترسال کی عمرمیں انڈرگریجویٹ کلاسز لینا شروع کیں اورانتھک محنت اورلگن سے اپنے عمربھرکے خواب کوسچ کردیا۔

فزکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری لینے کے بعد ڈاکٹرمین فریڈ ریسرچ میں اپنے پروفیسرزکی مدد کریں گے۔ڈاکٹرمین فریڈکا کہنا تھا مجھے اب نوکری کی تلاش نہیں میری عمر گزرچکی ہے اورخوشی اس بات کی ہے کہ زندگی میں نے جس چیز کی شدت سے خواہش کی تھی وہ مجھے مل گئی یعنی فزکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں