ٹی وی ڈراموں کی کامیابی سے فلم انڈسٹری کی بحالی میں مدد ملی سعود

انڈسٹری کے زوال کے دور میں ٹی وی پر جانیوالے اداکاروں کا شمارمعروف فنکاروں میں ہوتا ہے، سعود


Cultural Reporter February 07, 2014
انڈسٹری کے زوال کے دور میں ٹی وی پر جانیوالے اداکاروں کا شمارمعروف فنکاروں میں ہوتا ہے، سعود فوٹو: فائل

ادکار سعود جو ان دنوں ٹیلی ویژن کے بھی مصروف ادکار اور پروڈیوسر ہیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلی ویژن انڈسٹری کی زبردست ترقی نے سب کو حیران کردیا ہمارے ٹی وی ڈراموں نے اپنی بہترین کہانی، عمدہ پروڈکشن اور معیار سے جو شہرت حاصل کی ہے، وہ ایک مثالی حیثت رکھتی ہے ماضی میں فلم انڈسٹری کے زوال کے بعد بہت سے فلم کے فنکاروں نے ٹیلی ویژن کا رخ کیا جہاں ان کا خیر مقدم کیا گیا وہ آج ٹیلی ویژن کے معروف فنکاروں میں شامل ہیں۔



ٹیلی ویژن ڈراموں کی کامیابی سے پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی میں مدد ملی ہے، کیونکہ اسی شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ہی پاکستان کی فلم انڈسٹری کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے آنے والے دنوں فلمی صنعت سے تعلق رکھنے والوں پر بھی ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں