قومی اسکواڈ نے ڈھاکا میں ٹریننگ کا آغاز کردیا

ورلڈکپ سیمی فائنل سے قبل آئی سی یو میں رہنے والے محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے


Abbas Raza November 15, 2021
ورلڈکپ سیمی فائنل سے قبل آئی سی یو میں رہنے والے محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے فوٹو:فائل

بنگلہ دیش کے خلاف 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کیلیے قومی اسکواڈ نے ڈھاکا میں ٹریننگ کا آغاز کردیا۔

سانس کی تکلیف کے سبب ورلڈکپ سیمی فائنل سے قبل آئی سی یو میں رہنے والے محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے، اتوار کو کھلاڑیوں نے ٹیم ہوٹل میں جم ٹریننگ اور پول سیشن کیا تھا۔

پیر کو میرپور اکیڈمی میں بھرپور نیٹ سیشن کا آغاز ہوا، وارم اپ کے بعد فیلڈنگ ڈرلز پر توجہ دی گئی،کھلاڑی نیٹ پریکٹس میں بیٹنگ اور بولنگ میں صلاحیتیں نکھارنے کی کوشش کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔