کراچی میں چینی کی ہول سیل قیمت 95 روپے پر آگئی

کراچی میں پیر کو ریٹیل قیمت 110 تا 115روپے رہی، کرشنگ شروع ہوتے ہی ریٹیل قیمت 90 تا 100 کے درمیان آجائے گی


Business Reporter November 15, 2021
کراچی میں پیر کو ریٹیل قیمت 110 تا 115روپے رہی، کرشنگ شروع ہوتے ہی ریٹیل قیمت 90 تا 100 کے درمیان آجائے گی (فوٹو : فائل)

ISLAMABAD: سندھ اور جنوبی پنجاب میں گنے کے کرشنگ کے سیزن کا آغاز ہوتے ہی چینی کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے اور ہول سیل سطح پر چینی کی قیمت 95روپے کی سطح پر آگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت اور شوگر ملوں کے درمیان معاملات طے پا جانے کے بعد سندھ اور جنوبی پنجاب کی شوگر ملوں میں گنے کی کرشنگ کا آغاز ہوگیا۔ گنے کے کرشنگ کا آغاز ہوتے ہی کراچی سمیت ملک بھر میں چینی کی قیمت میں کمی کا آغاز ہوگیا۔

کراچی میں پیر کو ہول سیل میں چینی کی فی کلو قیمت 95/96 روپے رہی جبکہ ریٹیل میں چینی کی فی کلو قیمت 110 تا 115روپے کے درمیان ہے۔ ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ کرشنگ کے عمل میں تیزی اور نئی چینی مارکیٹ میں آنے سے قیمت میں مزید کمی ہوگی اور امکان ہے کہ ریٹیل میں چینی کی فی کلو قیمت 90 تا 100 روپے کے درمیان آجائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں