بجلی اورگیس چوری سے خزانہ خالی ہوگیا سپریم کورٹ

سخت سزائیں دینے تک نظام ٹھیک نہیں ہوگا، جسٹس عظمت، ملزم کی مشروط ضمانت منظور


Sameer February 07, 2014
سخت سزائیں دینے تک نظام ٹھیک نہیں ہوگا، جسٹس عظمت، ملزم کی مشروط ضمانت منظور۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے ملک میںگیس اور بجلی چوری کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آبزرویشن دی ہے کہ گیس اور بجلی کی چوری سے خزانہ خالی پڑا ہے، کارخانے بند اورگھروںکے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں۔

یہ آبزرویشن گیس چوری کے ایک ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت کے موقع پر دی گئی۔ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے مقدمے کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بجلی اورگیس کی چوری کا سلسلہ نہیں رکے گا تو مالی مسائل ختم نہیں ہوسکتے۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہاکہ جب تک گیس چوری میںملوث ملزمان کوپکڑکر سخت سزائیں نہیں دی جائیںگی اس وقت تک نظام ٹھیک نہیں ہوگا، اکثر لوگوں کو گیس چوری کے الزام میں پکڑکرپیسے لے لیے جاتے ہیں اور چھوڑ دیا جاتا ہے جس سے ملک کا یہ حال ہوچکا ہے۔

 photo 10_zpsf2eb41f3.jpg

عدالت نے چوری میں ملوث شوکت اسٹیل ورکس گوجرانوالہ کے مالک شوکت علی کی درخواست ضمانت مشروط طور پر منظورکرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو ہدایت کی کہ اگر ملزم11فروری تک 75لاکھ روپے نقد جمع کرائے تو 10 لاکھ کے مچلکوں پر انھیں ضمانت پر رہا کر دیا جائے۔ جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اسلام آبادہائیکورٹ میں ملازمین کی بھرتیوںکے خلاف دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات مستردکردیے اور مقدمہ ابتدائی سماعت کیلیے منظورکر لیااور گریڈ ایک سے 21 تک بھرتیوں میں مبینہ بے قاعدگیوں کے الزامات پر رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ سے 15 روز میں جواب طلب کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں