ملاقات سے شکوک وشبہات دور ہوگئے عرفان صدیقی آج نثار کو اعتماد میں لیں گے

خوشگوارماحول میں ہونیوالی بات چیت میں باہمی رضامندی سے ایک مشترکہ پریس ریلیزجاری کی گئی.


فیاض ولانہ February 07, 2014
خوشگوارماحول میں ہونیوالی بات چیت میں باہمی رضامندی سے ایک مشترکہ پریس ریلیزجاری کی گئی. فوٹو: فائل

طالبان کی رابطہ کارکمیٹی کے روح رواں مولاناسمیع الحق کی جانب سے 4فروری کوانتہائی جذباتی بیانات جاری کیے جانے کے بعدایک دن کے وقفے سے 6 فروری کوحکومتی مذاکراتی کمیٹی اورطالبان رابطہ کار کمیٹی کاآمنے سامنے بیٹھ جاناہی خوش آئند کامیابی ہے۔

آمنے سامنے بیٹھنے کے بعدان7 رابطہ کارافرادکے وہ شکوک وشبہات دورہوگئے جو2روزقبل تک ایک دوسرے کے دائرہ کاراوراختیارکے حوالے سے ظاہرکیے جارہے تھے۔ اب ان وضاحتوں کے حوالے سے کیا گفتگوہوئی (اگرہوئی تو) اس بارے میڈیا کو بتاناہی ضروری نہ سمجھاگیا، البتہ مذاکرات کی پہلی ملاقات میں ایک دوسرے کے حوالے سے نیک تمنائوں کاا ظہارکیاگیا، خوشگوارماحول میں ہونیوالی بات چیت میں باہمی رضامندی سے ایک مشترکہ پریس ریلیزجاری کی گئی، ذرائع ابلاغ کے نمائندوںکی خبرکی بھوک اپنی جگہ مگرروزانہمتعدد ٹیلی ویژن چینلزکے پروگراموںمیںشرکت کرنے، بیپر دینے اور انٹرویوز دینے کے عادی ہوجانے والے ہمارے رابطہ کار رہنمائوں کیلیے میڈیاسے کم سے کم بات کرنے اورمشترکہ پریس ریلیزکے علاوہ کچھ نہ بتانے کی پابندی پرعملدرآ مدانتہائی مشکل ہوگا، حکومتی کمیٹی کی جانب سے ملاقات اورمذاکرات کیلئے پہلی بیٹھک کے لئے وزیراعظم ہائوس اور پنجاب ہائوس مل بیٹھنے کی پیشکش کی گئی مگرجاسوسی کے ممکنہ آلات کی موجودگی کے خوف سے طالبان کی رابطہ کارکمیٹی کے روح رواںمولاناسمیع الحق نے یہ پیشکش ٹھکرادی اورپھرخودہی تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے زیرانتظام خیبرپختونخواہائوس اسلام آبادمیں مل بیٹھنے کی تجویزپیش کردی جسے حکومتی مذاکراتی ٹیم نے فوراً تسلیم کرلیا۔

طالبان کمیٹی کے رکن مولاناعبدالعزیزکواس بات سے اختلاف ہے کہ مذاکرات کے دوران طے پانے والے ممکنہ معاملات کادائرہ صرف شورش زدہ علاقوں تک محدودکیوں رکھا جارہاہے وہ نفاذ شریعت کامطالبہ پورے زوروشورسے مذاکرات کاحصہ بناناچاہتے ہیں انکی مذاکرات سے علیحدگی کے خدشات پائے جاتے ہیںتاہم مولاناسمیع الحق انہیںہرصورت مذاکراتی عمل کاحصہ بنائے رکھنے کی کوشش کرینگے کیونکہ وہ اپنی مذاکراتی ٹیم کو مزید کمزور نہیںہونے دینگے،توقع ہے حکومتی مذاکراتی ٹیم کے سرخیل عرفان صدیقی جمعہ کے روزوزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کے ہمراہ وزیراعظم کوتفصیلات سے آگاہ کرینگے اورپھراپنی مذاکراتی کمیٹی کیساتھ برین سٹارمنگ سیشن کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں