راولپنڈی میں گھر میں آگ لگنے سے والدہ دو بچوں سمیت جاں بحق

کمرے کی لائٹ جلانے کے لیے سوئچ آن کیا گیا تو گیس لیکیج کےباعث آگ بھڑک اٹھی ۔


Saleh Mughal November 19, 2021
کمرے کی لائٹ جلانے کے لیے سوئچ آن کیا گیا تو گیس لیکیج کےباعث آگ بھڑک اٹھی ۔ فوٹو : فائل

راولپنڈی کے علاقے ریلوے ورکشاپ روڈ مظہر آباد میں گیس لیکیج کے باعث گھر میں آتشزدگی سے دو معصوم بچوں سمیت والدہ جھلس کر دم توڑ گئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق مظہر آباد کے علاقے میں 28 سالہ مسماۃ نادیہ فیضان، اپنے ڈیڑھ سالہ بیٹے حسن رضا اور تین سالہ بیٹے احمد رضا کے ساتھ کمرے میں سو رہی تھی کہ ضرورت کے لیے اٹھنے پر کمرے کی لائٹ جلانے کے لیے سوئچ آن کیا تو گیس لیکیج کےباعث بھر جانے والی گیس سے آگ بھڑک اٹھی ۔

آگ اس قدر شدید تھی ماں کو دونوں بچوں کو وہاں سے نکالنے کا موقع ہی نہ ملا اورتینوں جھلس کر دم توڑ گئے ۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز و پیرا میڈیکس اسٹاف موقع پر پہنچا اور آگ پر قابو پاکر جاں بحق ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ "بی" کیٹگری کی تھی جس پردس منٹ میں قابو پالیا گیا اور سات منٹ تک کولنگ کا عمل جاری رہا۔

آتشزدگی سے ایک لاکھ روپے کا نقصان ہوا اور تقریبا ایک کروڑ روپے کا نقصان بچا لیاگیا۔ فائر فائٹنگ و ریسکیو آپریشن میں مجموعی طور پر دس گاڑیوں و اسٹاف نے حصہ لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں