بینک کھاتوں پر شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا

اسٹیٹ بینک کی پی ایل ایس اکاؤنٹس پر شرح منافع 1.5 فیصد تک بڑھانے کی ہدایت


Business Reporter November 22, 2021
اسٹیٹ بینک کی پی ایل ایس اکاؤنٹس پر شرح منافع 1.5 فیصد تک بڑھانے کی ہدایت . فوٹو : فائل

اسٹیٹ بینک نے بینک کھاتوں پر شرح منافع میں 1.5 فیصد اضافہ کرتے ہوئے پی ایل ایس اکاؤنٹس پر کم ازکم شرح منافع 7.25 فیصد مقرر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک نے پی ایل ایس اکاؤنٹس پر شرح منافع 1.5 فیصد تک بڑھانے کی ہدایت کردی۔ اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے پی ایل ایس اکائونٹس پر کم از کم 7.25 فیصد منافع ادا کریں۔

اس فیصلے کا اطلاق یکم دسمبر 2021ء سے ہوگا۔ بینک کسٹمرز کم منافع دینے والے بینکوں کے خلاف اسٹیٹ بینک سے رجوع کرسکتے ہیں خلاف ورزی کرنے والے بینکوں کو تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں