کلاسیکل موسیقی سیکھنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے شفقت علی خان

اسے سیکھنے والے قابل احترام ہیں ، موسیقی کے مستقبل سے کبھی مایوس نہیں ہوا


Cultural Reporter February 08, 2014
میں کبھی بھی موسیقی کے مستقبل سے مایوس نہیں ہوا،کلاسیکل گلوکار۔ فوٹو : فائل

کلاسیکل گلوکار استاد شفقت علی خان نے کہا ہے کہ کلاسیکل میوزک کے شائقین اور اسے سیکھنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جو انتہائی خوش آئند ہے۔

اپنے ایک انٹرویو کے دوران کلاسیکل گلوکار استاد شفقت علی خان نے کہا کہ کلاسیکی موسیقی کی مقبولیت کبھی بھی کسی دور میں کم نہیں ہوئی، البتہ وقت کے ساتھ ماڈرن میوزک کے نام پر ہلچل ضرور ہوتی ہے۔ مگر کچھ عرصہ بعد اس کا نام لینے والا بھی کوئی نہیں ہوتا اوردوسری طرف کلاسیکی موسیقی سدا بہار کی طرح اپنی جگہ پر قائم ہے۔



استاد شفقت علی خان نے کہا کہ میں کبھی بھی موسیقی کے مستقبل سے مایوس نہیں ہوا، کیونکہ حقیقت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ کلاسیکی موسیقی سیکھنے والے قابل احترام ہیں اور پہلی بار تعلیم یافتہ گھرانوں کے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں کثیر تعداد میں میوزک سیکھنے آرہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں میوزک کے شعبہ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں جو میوزک انڈسٹری کے لیے انتہائی خوش آئند ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں