نصیرالدین شاہ 18 فروری کو پاکستان آئیں گے

بالی ووڈ اداکار نصیرالدین شاہ 6 اور 7مارچ کونیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ میں پرفارم کریں گے


Umair Ali Anjum February 08, 2014
تھیٹرمیری کمزوری ہے، فلم کی بجائے یہی میرا انتخاب ہوگا ، ایکسپریس سے گفتگو فوٹو : فائل

بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ18فروری کوپاکستان آئینگے 6اور 7مارچ کونیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ میں اپنی اداکاری کے جوہردکھائینگے۔

ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا کہ میں کراچی پہلے بھی آنا چاہتا تھامگروقت نے اجازت نہیں دی اورکچھ کام کی مصروفیات اتنی زیادہ تھیں کہ ہمیشہ لاہورسے واپس چلاجاتاتھامگراس مرتبہ خاص طور پر نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کی دعوت پرکراچی آرہاہوں جہاں 10 روز سے زائد قیام کرونگااوراس دوران ناپامیں تھیٹر کے ڈرامے میں بھی پرفارم کرونگا ۔



انھوں نے کہاکہ تھیٹرمیری کمزوری ہے فلم اور تھیٹرکاانتخاب کرنے کاکوئی کہے تومیراانتخاب تھیٹر ہو گا۔ مجھے ضیامحی الدین، انور مقصود، کمال احمد رضوی، معین اختر کے کام نے متاثر کیا افسوس کہ معین اختراب ہمارے درمیان نہیں ہیں ایک سوال کے جواب میں نصیرالدین شاہ کاکہناتھاکہ پاکستان میں فلم کے حوالے سے فی الحال کوئی پیشکش نہیں کی گئی نہ ہی میرا ایسا کوئی منصوبہ ہے تاہم اگر کسی دوست نے حکم دیا تو تکمیل ضرورکرونگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں