پی سی بی نشریاتی حقوق پی ٹی وی کے علاوہ کسی کونہ دےعدالت کاحکم

پی ٹی وی کا موقف ہے پی سی بی کے اقدام سے مالی نقصان ہوا اورساکھ متاثرہوئی۔


محمد ہارون November 24, 2021
پی سی بی نے 2023تک نشریات کے لئے معاہدہ کیا تھا،پی ٹی وی:فوٹو:فائل

لاہورکی سول عدالت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کومیچزکےحقوق پی ٹی وی کےعلاوہ کسی اورکودینے سے روک دیا۔

لاہورکی سول عدالت نے پی ٹی وی کے2ارب روپے کے دعویٰ کی سماعت میں پی سی بی کوکرکٹ میچز کے حقوق پی ٹی وی کے علاوہ کسی اورکودینے سے روک دیا۔عدالت نے پی سی بی کونوٹس جاری کرتے ہوئے6دسمبرکوجواب جمع کرانے کا حکم دیا۔

پی ٹی وی نے 2ارب روپے کے دعویٰ میں موقف اختیارکیا کہ پی سی بی کے ساتھ2023تک پاکستان میں کرکٹ میچز کی نشریات کے لئے پی سی بی سے معاہدہ ہوا تھا تاہم پی سی بی نے بغیرنوٹس دئیے5نومبر2021کو پی ٹی وی اسپورٹس کے ساتھ معاہدہ معطل کردیا۔

پی سی بی کے اقدام سے پی ٹی وی کو 1 ارب روپے کا مالی نقصان اور1ارب روپے کی ساکھ متاثر ہوئی۔

دعویٰ میں مزید کہا گیا کہ ڈیجیٹل پاکستان پالیسی کے نفاذ تک پی سی بی نے کرکٹ کی پاکستان میں نشریات کا معاہدہ کیا ہے۔پی سی بی کا نشریات کے حقوق معطل کرنا معاہدے کیخلاف ورزی ہے۔

پاکستان ٹیلی ویژن نے استدعا کی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو کسی بھی ذریعے سے نیا معاہدہ کرنے سے روکا جائے۔ پی سی بی کو پی ٹی وی اسپورٹس کیساتھ طے شدہ معاہدے کا پابند رکھا جائے اورمعاہدہ کی کیخلاف ورزی پر پی ٹی وی کو 2 ارب روپے کا ہرجانہ دلوایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں