وفاق کی جانب سے متحدہ کوتحفظات دورکرنے کی یقین دہانی

اہم حکومتی شخصیت جلد متحدہ کی قیات سے رابطہ کرے گی،گورنرسندھ کو پیغام دیدیا گیا


عامر خان February 08, 2014
متحدہ نے گورنرسے کہہ دیاکہ وہ وزیراعظم کو تحفظات سے متعلق آگاہ کردیں،ذرائع۔ فوٹو: فائل

کراچی آپریشن پر ایم کیوایم کے تحفظات پروفاقی حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایم کیو ایم کی تمام شکایات کاجائزہ لیا جارہاہے اور جلد اہم حکومتی شخصیت ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کرے گی، یہ پیغام وفاق کی جانب سے جمعے کو رات گئے گورنرسندھ کو دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنان کی بے گناہ گرفتاریوں ،10سے زائد کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل خصوصاً کورنگی سے تعلق رکھنے والے کارکن سلمان کے قتل اور 45لاپتہ کارکنوں کے حوالے سے اپنے تحفظات سے گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کوآگاہ کردیاہے اورکہا ہے کہ وہ ہمارے تحفظات سے وزیر اعظم نوازشریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو آگاہ کردیں ،اطلاعات کے مطابق رات گئے گورنر سندھ نے وفاقی حکومت کی اہم شخصیت کو ایم کیو ایم کے تحفظات کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کردیا ہے اور وفاقی حکومت کی اعلیٰ شخصیت کے نمائندے اور معتمد خاص نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ جلداس حوالے سے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو آگاہ کریں گے۔

 photo 1_zps6a3d9cca.jpg

اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت کے اعلیٰ حلقوں میں کراچی آپریشن پر ایم کیو ایم کے موجودہ تحفظات اور ماورائے عدالت قتل پر سوگ کے اعلان پر تفصیلی مشاورت کی گئی ہے ،ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کراچی آپریشن کے حوالے سے اسلام آباد یا کراچی میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کریں گے اور اس اجلاس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے بریفنگ لی جائے گی، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم کی ہدایت ملتے ہی کراچی آئیں گے اورکراچی آپریشن کے حوالے سے گورنر سندھ ،سندھ حکومت اور ایم کیو ایم کی قیادت سے ان کی ملاقاتیں متوقع ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ کے علاوہ چوہدری نثاربھی کراچی آسکتے ہیں اور وہ اس حوالے سے تمام امور کا جائزہ لے کر ٹارگیٹڈ آپریشن کے حوالے سے اہم اجلاس سے قبل وزیر اعظم کو تفصیلی رپورٹ پیش کرسکتے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔