ووٹرآگاہی مہمالیکشن کمیشن کاوفاقی وزارتوںسے مشاورت کا فیصلہ

ووٹر ایجوکیشن مہم کے ذریعے عوام الناس کو ووٹ کے صحیح استعمال سے متعلق آگاہی لائی جائیگی


Wajid Hameed September 11, 2012
ووٹر ایجوکیشن مہم کے ذریعے عوام الناس کو ووٹ کے صحیح استعمال سے متعلق آگاہی لائی جائیگی۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات سے قبل ووٹرآگاہی مہم شروع کرنے کیلیے وفاقی وزارتوںکیساتھ اہم مشاورتی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں ابتدائی کام مکمل کرلیاگیاہے۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق وزارت مواصلات، ریلوے، تعلیم وصنعت سمیت دیگروزارتوں کے ذریعے ووٹرایجوکیشن اورووٹرآگاہی مہم کے ذریعے عوام الناس کو ووٹ کے صحیح استعمال اوراس کے فوائد سے متعلق آگاہی دلائی جائے گی،ریلوے کی بوگیوں ، پی آئی اے ، تعلیمی اداروں بڑے صنعتی اداروںاوراین ایچ اے کی بڑی شا ہراہوں، پلوںاورٹول ٹیکس کے مقامات پر ووٹ کے استعمال سے متعلق بڑے بڑے اشتہار نصب کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق آگاہی مہم کو جلد شروع کرنے کیلیے جلد وفاقی وزارتوں کے ساتھ اہم اجلاس کیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔