موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد پر کار کے سی این جی سلینڈر سے منشیات برآمد

منشیات میں 24 کلوگرام چرس، 9 کلوگرام افیون اور 200 گرام آئس شامل ہے، حکام


Saleh Mughal November 29, 2021
منشیات میں 24 کلوگرام چرس، 9 کلوگرام افیون اور 200 گرام آئس شامل ہے، حکام۔ فوٹو:فائل

RAWALPINDI: اینٹی نارکوٹکس فورس نے موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب انٹیلیجنس کی بنیاد پر چھاپہ مارکر گاڑی کے سی این جی سلینڈر میں مہارت سے چھپائی گئی 33 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کرکے دو خواتین سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق اے این ایف نے موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب پشاور سے آنے والی گاڑی جس کی نمبر پلیٹ پر این ایچ اے کندہ تھا ۔ کار کو انٹیلی جنس اطلاع پر روک کرچیک کیا تو گاڑی میں نصب سی این جی سلینڈر سے مجموعی طور پر 33 کلوگرام سے زائد منشیات جس میں 24 کلوگرام چرس، 9 کلوگرام افیون اور 200 گرام آئس شامل ہے برآمد ہوئی۔

حکا نے بتایا کہ تین ملزمان جن میں پشاور و چارسدہ سے تعلق رکھنے والی دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں ۔ ان کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مزید تفتیش کے دوران انکشافات کی توقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں