احساس پروگرام کے نام پر جعلسازی میں ملوث 3 خواتین سمیت 4 ملزمان گرفتار

ملزمان کے کے قبضے سے 3 بائیو میڑک ڈیوائسز، 40 شناختی کارڈ، 1850 سم جیکٹس، 370 ایکٹیو سمز برآمد


ویب ڈیسک November 29, 2021
ملزمان کے کے قبضے سے 3 بائیو میڑک ڈیوائسز، 40 شناختی کارڈ، 1850 سم جیکٹس، 370 ایکٹیو سمز برآمد . فوٹو : فائل

ISLAMABAD: ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد نے چھاپہ ما رکر احساس پروگرام کے لیے غیرقانونی طور موبائل سم جاری کرنے و رجسڑیشن سمیت جعلسازی میں ملوث 3 خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

حکام کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم کو وفاقی دارالحکومت کے علاقے اقبال ٹاؤن و گرد نواح میں ایسے عناصر کی اطلاع ملی جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم کی ٹیم نے چھاپے کے دوران احساس پروگرام (بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام) کے نام پر غیرقانونی طور موبائل سم جاری کرانے رجسڑیشن کرکے جعلسازی میں ملوث 3 خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کے کے قبضے سے 3 بائیو میڑک ڈیوائسز، 40 شناختی کارڈ، 1850 سم جیکٹس، 370 ایکٹیو سمز برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی گئی ہے جب کہ بے انکم سپورٹ پروگرام یا احساس پروگرام انتظامیہ کی جانب سے ایسی کوئی مہم لانچ نہیں کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں