اسپین آتشزدگی میں پاکستانی شخص بیوی اور 2 کم سن بچوں سمیت جاں بحق

ایک بچے کی عمر 3 سال جب کہ دوسرے کی صرف 4 ماہ تھی


ویب ڈیسک December 01, 2021
اہل خانہ بینک کی خالی عمارت میں رہائش پذیر تھے، فوٹو: رائٹرز

RAWALPINDI: اسپین کے ایک بینک کی خالی عمارت میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی سے پاکستانی نژاد شہری بیوی اور 2 بچوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے شہر بارسلونا میں بینک کی خالی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ مرکزی دروازہ لاک ہوجانے کی وجہ سے اہل خانہ کو نکلنے کا موقع نہیں مل سکا اور وہ مدد کے لیے پکارتے رہے۔

ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے میں 40 سالہ پاکستانی شخص اپنی 39 سالہ بیوی اور 2 بیٹوں سمیت جاں بحق ہوگیا۔ ایک بچے کی عمر 3 سال جب کہ دوسرے کی 4 ماہ تھی۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ خاندان بینک کی خالی عمارت میں 3 سال سے رہائش پذیر تھا۔ خاندان کا سربراہ پاکستانی شخص اوراس کی بیوی کاٹھ کباڑ کا کام کرتے تھے۔ پاکستانی شخص کی بیوی کا تعلق رومانیہ سے تھا۔

بارسلونا میں پاکستانی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ پاکستانی شخص کی شناخت کا عمل جاری ہے جب کہ میتوں کی پاکستان منتقلی میں 4 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں