کورونا کا نیا ویرینٹ ’اومی کرون‘ سعودی عرب بھی پہنچ گیا

پہلا کیس سامنے آنے پر سعودی عرب کی محکمہ صحت نے ہنگامی پریس کانفرنس طلب کرلی


ویب ڈیسک December 01, 2021
یہ خلیجی ممالک میں بھی اومی کرون کا پہلا کیس ہے، فوٹو: فائل

سعودی عرب میں کورونا وائرس کی نئی تبدیل شدہ شکل ''اومی کرون'' کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی افریقی ملک سے آنے والے ایک سعودی شہری میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ان سے ملنے والے دیگر مسافروں اور عملے کے ارکان کو قرنطینہ کردیا گیا۔

سعودیہ سمیت خلیجی ممالک میں بھی اومی کرون ویرینٹ کا یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد سعودی عرب کے محکمہ صحت نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس طلب کرلی ہے جو اب سے کچھ دیر بعد نشر کی جائے گی۔

یہ خبر پڑھیں : سعودی عرب نے پاکستان سے براہ راست پروازوں پر پابندی ختم کردی

دریں اثناء فوری اقدام کے طور پر سعودی عرب نے اب کئی ممالک کی براہ راست پروازوں پر پابندی عائد کی ہے جن میں وہ تمام افریقی ممالک شامل ہیں جن میں اومی کرون ویریئنٹ کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

سب سے پہلے جنوبی افریقا میں سامنے آنے والے کورونا کی نئی قسم اومی میکرون کی 20 سے زائد ممالک میں تصدیق ہوچکی ہے اور کئی ممالک نے جنوبی افریقا پر سفری پابندی عائد کردی ہے۔

واضح رہے کہ آج ہی کے روز سعودی عرب نے پاکستان سمیت بھارت، مصر، پاکستان، انڈونیشیا، برازیل اور ویتنام سے آنے والی براہ راست پروازوں پر عائد پابندی اُٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں