جنرل اسمبلی کی نشست  افغان حکومت کو نہ دینا غیرمنصفانہ ہےسہیل شاہین

اس فیصلے سے افغان عوام کو قانونی حق سے محروم کردیا گیا، سہیل شاہین


ویب ڈیسک December 02, 2021
توقع ہے جلد اقوام متحدہ میں افغان عوام کا حق ان کے نمائندوں کودیا جائیگا،سہیل شاہین:فوٹو:فائل

لاہور: طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں افغانستان کونشست نہ دینا غیرمنصفانہ قرار دے دیا۔

ترجمان طالبان حکومت سہیل شاہین نے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی کا افغانستان کوجنرل اسمبلی میں نشست نہ دینا غیرمنصفانہ اورغیراصولی فیصلہ ہے۔اس فیصلے سے افغان عوام کوان کے قانونی حق سے محروم کردیا گیا۔

سہیل شاہین کا مزید کہنا تھا کہ توقع ہے مستقبل قریب میں یہ حق اقوام متحدہ میں افغان حکومت کے نمائندوں کے حوالے کردیا جائیگا جس سے افغان عوام کے مسائل کوموثرطریقے سے حل کرنے میں مدد ملے گی اورعالمی برادری سے مثبت رابطے ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں