کے پی کے حکومت نے سردی میں ٹھٹھرتے بچے کی پرورش کا ذمہ لے لیا

چند روز قبل سوشل میڈیا پر پشاور کے ایک بے یار و مددگار ایک بچے کی تصویر وائرل ہوئی تھی


احتشام بشیر December 02, 2021
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹو (تصویر : سوشل میڈیا)

PESHAWAR: کے پی کے حکومت نے سخت سردی میں ٹھٹھرتے ہوئے بچے کی ماسک فروخت کرنے کی تصویر وائرل ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے اس کی پرورش کا ذمہ لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چند روز قبل سوشل میڈیا پر پشاور کے ایک بے یار و مددگار ایک بچے کی تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں ماسک فروخت کرنے والا بچہ سخت سردی میں باہر سویا ہوا ہے۔

kpk child 2

وزیراعلی خیبر پختونخوا کی ہدایت پر بچے کو تلاش کرکے منگ کور منتقل کردیا گیا ہے۔ حکومت نے بچے کی پرورش کا ذمہ لیتے ہوئے اس کی تعلیمی اخراجات بھی برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں