ویکسی نیٹرز کو 2 دن میں احتجاج ختم کرنے کا الٹی میٹم ورنہ فارغ

بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق، پیدائشی ٹیکہ جات لگانے کا عمل بھی متاثر ہو رہا ہے۔


Staff Reporter December 04, 2021
48 گھنٹے میں احتجاج ختم کیا جائے، محکمہ صحت نے ضلعی افسران کو خط ارسال کر دیے ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: محکمہ صحت سندھ نے سندھ بھر کے احتجاجی ویکسی نیٹرز کو احتجاج ختم کرنے کیلیے 48 گھنٹوں کی مہلت دے دی۔

48 گھنٹے میں نوکری دوبارہ جوائن نہ کرنے والے تمام ویکسی نیٹرز کو بغیر کسی نوٹس کے ملازمت سے فارغ کر دیا جائے گا، محکمہ صحت سندھ نے تمام صحت کے ضلعی افسران کو خط ارسال کردیے۔

خط میں کہا ہے کہ وزیر صحت سندھ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے، کراچی سمیت سندھ بھر کے ویکسینیٹرز ایک ماہ سے احتجاج پر بیٹھے ہیں، ای پی آئی ویکسی نیٹرز کے احتجاج کی وجہ سے بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں، بچوں کو پیدائشی ٹیکہ جات لگانے کا عمل بھی متاثر ہو رہا ہے جبکہ ویکسی نیٹرز کے جائز مطالبات سے متعلق محکمہ خزانہ پہلے ہی نوٹی فکیشن جاری کر چکا ہے۔

تاہم بچوں کی زندگیوں کو خاطر میں لاتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر 48 گھنٹوں میں احتجاجی ویکسی نیٹرز اپنے اپنے ضلعوں میں ڈیوٹیز دوبارہ جوائن نہیں کرتے اور احتجاج ختم نہیں کرتے تو ان ویکسی نیٹرز کو مستقل طور پر نوکری سے برطرف کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں