امید ہے پاکستان سیالکوٹ واقعے کی تحقیقات کیلیے ضروری کارروائی کریگا سری لنکا

سری لنکن ہائی کمیشن پاکستانی عہدیداروں سے واقعے کی تفصیلات کی تصدیق کیلیے رابطے میں ہے،سری لنکن وزارت خارجہ


News Agencies December 04, 2021
دلخراش واقعہ ہے،ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، شیخ رشید۔ فوٹو: سوشل میڈیا

کراچی: سری لنکا نے سیالکوٹ کے افسوسناک واقعے پر امید ظاہر کی ہے کہ پاکستانی حکام اس واقعے کی تحقیقات کیلیے ضروری کارروائی کریں گے اور انصاف کو یقینی بنائیں گے۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان سوگیشوارہ گونارہ ٹنا نے کہاکہ وزارت خارجہ کو سیالکو ٹ میں سری لنکا کے شہری پر مبینہ تشدد اور اس کی لاش کو جلانے کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں، اسلام آباد میں سری لنکن ہائی کمیشن پاکستانی عہدیداروں سے واقعے کی تفصیلات کی تصدیق کے لیے رابطے میں ہے اور اس سلسلے میں کارروائی جاری ہے۔

علاوہ ازیں وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے سیالکوٹ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہت دلخراش واقعہ ہے، واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

جمعہ کے روز اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی حکومتی ادارے واقعے کی تحقیقات میں پنجاب حکومت کی معاونت کررہے ہیں، نیشنل کرائسز سیل واقعے کے محرکات کا جائزہ لے رہا ہے،وزیر داخلہ نے کہا کہ انتہا پسندی کے واقعات کو روکنے کیلیے پورے معاشرے کو ملکر کام کرنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں