ممبئی ٹیسٹ نیوزی لینڈ کے اعجاز پٹیل نے 10 بھارتی کھلاڑی آؤٹ کردئیے

اعجاز پٹیل ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں 10 وکٹیں لینے والے تیسرے بولر بن گئے۔


ویب ڈیسک December 04, 2021
اعجاز پٹیل نے ورات کوہلی کو صفر پرآؤٹ کیا:فوٹو:فائل

MIANWALI: نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے بالر اعجاز پٹیل نے پوری بھارتی ٹیم کوآؤٹ کردیا۔

ممبئی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے اسپنراعجاز پٹیل نے 119رنز کے عوض بھارتی ٹیم کے 10 کھلاڑیوں کوآؤٹ کردیا۔ بھارتی کپتان ورات کوہلی کھاتہ بھی نہ کھول سکے اورصفرپراعجازپٹیل کا شکار بنے۔

ممبئی میں پیدا ہونے والے اعجاز پٹیل ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 10 وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے بولر بن گئے۔ اعجاز سے قبل انگلینڈ کے جم لیکر اور بھارت کے انیل کمبلے بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

اعجاز پٹیل نے 47.5 اوورز میں 119 رنز دے کر 10 وکٹیں حاصل کیں۔ اعجازنے نیوزی لینڈ کے لئے بہترین کارکردگی کا نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔

اس سے پہلے رچرڈ ہیڈلی نے 1985میں آسٹریلیا کے خلاف ایک اننگز میں 52 رنز دے کر9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں